وزیراعظم عمران خان کا آج کن دو شہروں کا دورہ متوقع؟

0
27

وزیراعظم عمران خان کا آج کن دو شہروں کا دورہ متوقع؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان گلگت پہنچ چکے ہیں جہاں وہ تقریب میں شرکت کریں گے ، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی آج ملتان آمد متوقع ہے،وزیراعظم عمران خان برن یونٹ میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے ،وزیراعظم کی متوقع آمد کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ،

وزیراعظم عمران خان رحیم یارخان بھی جائیں گے،گزشتہ روزتیزگام میں آتشزدگی سے 74افراد جاں بحق ہوئے تھے

تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیزگام کے 74مسافر سلنڈرپھٹنے سے جاں بحق ہوئے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے15لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے،زخمیوں کے لیے5لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے ،کل 16فریٹ ٹرینیں چلائی تھیں،میرپورخاص کی تبلیغی جماعت کو گارڈ نے آگ جلانے سےروکا تھا،گارڈ کے جانے کے بعد تبلیغی جماعت نے ناشتہ بنانے کے لیے چولہا جلایا،

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کے مقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

ایم ایس کے مطابق 26 لاشوں مٰں سے 18 لاشیں ناقابل شناخت ہیں.

ٹرین حادثہ، 32 زخمیوں کی شناخت ہو گئی

سانحہ تیز گام ، شیخ رشید نے کوتاہی تسلیم کر کے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply