وزیراعظم عمران خان نے مودی کو جوابی خط لکھ دیا

0
30

وزیراعظم عمران خان نے مودی کو جوابی خط لکھ دیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط لکھ دیا وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر مبارکباد پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا، خط میں مزید کہا کہ حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں.جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، تعمیری اور نتیجہ خیزا مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے،

وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے،جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے،کورونا کیخلاف بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،

واضح رہے کہ 23 مارچ کو انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک پڑوسی ملک کے طور پر انڈیا پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔جس کے جواب رد عمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی یہی خواہش رہی ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو اور تمام پڑوسی ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط ہوں

ادھر پاکستان ہندو کونسل کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا خط علاقائی امن کیلئے اہم پیش رفت ہے، بھارتی وزیراعظم کا خط دونوں ممالک کے مابین امن کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، دونوں ممالک کے امن پسند حلقوں کو امن کی شمع کو بجھنے نہیں دینا چاہئے، پاک بھارت عسکری قیادت کا ایل او سی سیز فائر اعلان کے بعد حالیہ پیش رفت سے دوطرفہ اعتماد بحال ہوا

،وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ سری لنکا کے دوران بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا،گزشتہ دو برس قبل میں نے دورہ بھارت کے دوران دوطرفہ امن کی کوشش کی، آج بھی دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کیلئے پرامید ہوں، پاکستان اور بھارت کے امن پسند حلقوں کو خطے کے عوام کی بہتری کیلئے آگے آنا چاہیے،

Leave a reply