وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ،کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ،کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں. عمران خان روضئہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے اور نوافل ادا کریں گے.اسکے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے.

وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے، وزیر اعظم روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے.

رواں برس اکتوبر میں بھی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی قیادت کے درمیان رابطوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل بھی سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کے لئے اپنا خصوصی طیارہ بھی دیا تھا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے چار دورے کر چکے ہیں اب یہ ان کا پانچواں دورہ ہو گا.

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بھی سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے.

Comments are closed.