بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس، سندھ حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

0
24

بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس، سندھ حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن عمل در آمد کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی، سپریم کورٹ میں درخواست سندھ حکومت نے دائر کی ، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمل درآمد کیس کی سماعت میں تاخیر سے سندھ کو مالی نقصان کا خدشہ ہے،

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے سات سال کے دوران سپریم کورٹ میں 460 ارب روپے جمع کرانے ہیں ،جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کراچی کی پیشکش قبول کرلی تھی جس کے تحت بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو 7 سال میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ پہلے چار سال میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ اور باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن اگر اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کرے گا تو اسے 4 فیصد سود ادا کرنا ہوگا، رقم عدالت میں جمع ہوگی پھر اس کو قانون کے مطابق جس کو دینی ہے دیں گے۔

Leave a reply