وزیراعظم کا کور کمانڈر ہاؤس لاہور کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے

وزیر اعظم نے عسکری قیادت سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کیا ،وزیراعظم دورۂ جناح ہاؤس کے بعد سروسز اسپتال پہنچے ، وزیراعظم نے گزشتہ دنوں جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر سمیت دیگر زخمی اہل کاروں کی عیادت کی اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے

کورکمانڈر ہاؤس کے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس تاریخی جناح ہاؤس ہے جسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا 75 سالہ تاریخ میں جو دشمن نہ کر سکا وہ عمران نیازی نے کر دیا اس طرح کا کام کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا جلاؤ گھیراؤ، توڑپھوڑ کر کے بد ترین دہشت گردی کا ثبوت دیا گیا ایسی دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں اس المناک واقعے سے قوم غمگین ہے جنہوں نے منصوبہ بندی کی انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے سکیورٹی فورسزنے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں عمران خان کا جتھہ دہشت گردوں سے کم نہیں شرپسندوں کو ہر صورت انجام تک پہنچائیں گے دہشت گردی واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی

سروسز اسپتال کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے زخمی افسران اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے قوم کو آپ پر فخر ہے آپ قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے آپ نے جذبے اورعزم سے فرائض سرانجام دیے

علاوہ ازیں وزیراعظم کا سیف سٹی آفس جانے کابھی امکان ہے، جہاں وہ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ،سیف سٹی آفس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیراعظم شہباز شریف کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے صوبے میں قیام امن سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔

‏جناح ہاؤس حملہ ، توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ ،نو سو شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی شرپسندوں کی شناخت تصاویر ، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی ،‏سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ، جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات پر وزیر اعظم پاکستان کو آج بریفنگ دی جائے گی ،‏ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے جیوفینسنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا،نو مئی کی تمام مشتبہ کالز کو شارٹ لسٹ کرکے کالرز کو شامل تفتیش کیا جارہا ہے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

Comments are closed.