روس، یوکرین تنازع:وزیراعظم کا پاکستان میں متعلقہ اداروں سے رابطہ

0
25

ماسکو: وزیراعظم کی زیرصدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں یوکرین روس تنازع سے متعلق بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں موجود پاکستانی وفد اور پاکستان میں متعلقہ اداروں سے مشاورت کی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معید یوسف و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا

اجلاس میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اہم دورے پر آج ماسکو میں موجود ہیں جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ انتہائی اہم ملاقات ہوگی اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے مصروف دن گزارنے کے بعد آج وطن واپس روانہ ہوں گے۔

امریکا کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرہ کرنے سے گریز

قبل ازیں امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے،جمہوری پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےموجودہ وقت میں دورہ روس پر تبصرہ نہیں کر سکتا تاہم ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس کو عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے روکے یوکرین کی صورت حال پر ہر ذمہ دار ملک کو تشویش کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

روس کا یو کرین پر حملہ:اسٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں

Leave a reply