وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جبکہ ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پران کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

شہبازشریف ن نے کہا کہ مرحوم قاری شیخ محمد خلیل کی اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ جبکہ خیال ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام شیخ محمد خلیل القاری آج انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

یاد رہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ محمد خلیل القاری انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ جبکہ شیخ محمد خلیل القاری نے رمضان میں تراویح پڑھانے کی سعادت حاصل کی، شیخ خلیل القاری کی نماز جنازہ مغرب کےبعد ادا کی جائیگی۔ لہذا واضح رہے کہ خادم حرمین و شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام میں مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کے لیے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد شیخ محمد خلیل مسجد نبویؓ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی شخصیت بن گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
شیخ محمد بن خلیل القاری 1940 میں پاکستان کے آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں مشہور مذہبی اسکالر قاری خلیل الرحمان کے گھر پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی اور 1963 میں مکہ مکرمہ منتقل ہوگئے جہاں طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ میں مستقل طور پررہائش اختیار کرلی۔

Shares: