وزیراعظم کا سپریم کورٹ سے انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
انہوں نے لائرز کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے ڈر ہے کہ کہیں حکم نہ آجائے کہ یہ رقم الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی جائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا عدالت عظمیٰ کا ہم سب کو احترام کرنا چاہیے، جو قانون وہ کسی کیلئے بنائیں خود اپنے اوپر بھی لاگو کریں، 9 رکنی بینچ بنا جو آخر میں 3 رکنی بینچ رہ گیا، آج 4،3 کی ایک بحث چل رہی ہے، جنہوں نے مسترد کیا تھا ان کو خود اس بینچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے تھا۔
کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی، قانون کو کس طرح ری رائٹ کیا گیا؟ ہم نے اپیل دائر کی ہوئی ہے جس کا کوئی پتہ نہیں ہے، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے، عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے کوریویو کرے اور فل کورٹ بنا دیا جائے، فل کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں گے۔
میاں شہباز شریف نے مزید کہا میرے لئے آج خوشی کا موقع ہے آج یہاں لائرز کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا ہے. وکلا نے اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں اور جدوجہد کی ہے. عدلیہ کی بحالی کیلئے ڈنڈے کھائے ہیں۔ وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا مجھے نہیں معلوم اس میں ا سپورٹس کمپلیکس ہے یا نہیں؟ اگر اسپورٹ کمپلیکس نہیں ہے تو اسے شامل کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگار
خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش
برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا
جعلی مکھیوں سےاصلی مکھیوں کواپنی طرف راغب کرنے والا پھول
فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی
میاں شہباز شریف نے کہا لائرز کمپلیکس میں خواتین اور مردوں کیلیے اسپورٹس کمپلیکس ہونا چاہیے اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین ومردوں کے لیے سوئمنگ پول بھی بنایا جائے لائرز کمپلیکس اسپورٹس کمپلیکس کے بنا ادھورا ہے۔