زرداری کو دھمکی،وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع
وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو دھمکی دینے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست لاہور کے تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے، مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت نے ایس ایچ او سے جواب طلب کر لیا ہے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ فیکٹری ایریا میں جمع ہوگئی ، درخواست گزار نے 22/B A/22 کی ریٹ کرکے درخواست جمع کروائی ،تھانہ فیکٹری ایریا میں پیپلز پارٹی ممبر چوہدری محمد یوسف کی مدعیت میں درخواست جمع کی گئی ہے
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر وسیم کچہری فیروزوالہ نے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سے جواب مانگ لیا ،درخواست کے متن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چئیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی عمران خان نے کہا آصف علی زرداری میرا پہلا ٹارگٹ ہوگا عمران خان نے کہا آصف علی زرداری میری بندوق کی نشست کے اوپر بڑی دیر سے آیا ہوا ہے عمران خان نے کہا آصف علی زرداری تمہارا وقت آگیا ہے ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے دھمکی دی مقدمہ درج کیا جائے،
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو دھمکانے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) میں درخواست دائر کردی گئی ہے یہ درخواست پیپلزپارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل راجا ساجد عمر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو دھمکیاں دیں درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی یہ تقریر پوری دنیا نے سنی اور دیکھی ہے اور اس تقریر میں عمران خان کا آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے متعلق ہتک آمیز گفتگو بھی پوری دنیا نے سنی،اس تقریرسے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے درخواست میں ایف آئی اے کے متعلقہ حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ ایف آئی اے وزیراعظم کی دھمکی توہین آمیز گفتگو کا نوٹس لے اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر کارکنان سے گورنر ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی زرداری بہت دیر سے میری بندوق کے نشانے پر ہیں
خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار
جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ
اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول
پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے
ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول
آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کی تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ
وزیراعظم ہمیں بندوق کی دھمکی نہ دیں،ترجمان بلاول بھٹوذوالفقار بدر