وزیراعظم کی توجہ کشمیر پر نہیں،وہ کراچی فتح کرنا چاہتے ہیں، بلاول

0
23

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی توجہ کشمیر پر نہیں،وہ کراچی فتح کرنا چاہتے ہیں،جمہوریت پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرصورت میں جمہوریت کاتسلسل برقراررکھا جائے،آئین کی بالادستی ہو،18ویں ترمیم کا تحفظ اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،ہم چاہتےہیں تمام سرکاری اداروں کااحتساب ایک ہی طریقہ کار کےمطابق ہو،مشرف کاکیا سب کے سامنے ہے ، حکومت میں ہمت نہیں اس مسئلے کو اٹھا سکے،سوموٹواختیارات کےطریقہ کار پر نظرثانی ہونی چاہیے،آرٹیکل 184کی ذیلی شق 3 پر عمل درآمد کےطریقہ کارپرنظر ثانی ہونی چاہیے ،جمہوریت پرکسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے،

بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےکشمیر کی قیادت جیسی کوئی ذمے داری پوری ہی نہیں کی،وزیراعظم کی توجہ کشمیر پرنہیں ہے،وہ کراچی اورسندھ کو فتح کرنا چاہتے ہیں ،ہم میڈیاکورٹس کو مسترد اور اس کی مذمت کرتےہیں،میڈیاکورٹس کےمعاملےکی ہر فورم پر مخالفت کریں گے،سندھ میں صوبائی خود مختاری پر حملہ کیا جارہا ہے،انتخابی اصلاحات کےبارے سیاسی جماعتوں سےرابطے جاری رکھیں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری نظام چلے،پارلیمنٹ چلے

نالائق حکومت کو برداشت نہیں‌ کریں گے، بلاول کا اعلان، خورشید شاہ کی گرفتاری کی وجہ بھی بتا دی

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری کہتے رہے کہ معیشت اور نیب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،چیئرمین نیب وہی کرتےہیں جیسا وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ،عمران خان جسے کہتے ہیں اسےگرفتار کر لیا جاتا ہے، اب وزیراعظم بھی کہتے ہیں کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،پیپلزپارٹی انتخابات کے لیے تیارہے، پیپلزپارٹی کاموقف ہےکہ اگرانتخابات ہوتےہیں تووہ صاف اورشفاف ہوں،

Leave a reply