وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، آرمی چیف کی شرکت،سری لنکن مینجر کے قتل کے ظالمانہ فعل پر تشویش کا اظہار

0
43

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر جائزے کیلئے اجلاس ہوا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اعلیٰ عسکری و سول افسران نے شرکت کی ۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے منیجر کے قتل کے ظالمانہ فعل پر تشویش کا اظہار کیا گیااجلاس میں قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے مؤقف اپنایا کہ افراد اور ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا، تمام مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی علاوہ ازیں سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرأت کی بھی تعریف کی گئی۔

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

اعلامیے کے مطابق ملک عدنان نے سری لنکن شہری کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی اجلاس میں سری لنکن شہری کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں ملک عدنان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی۔

سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل:پریشان کن حقائق

علاوہ ازیں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے پر پنجاب حکومت نے ملک عدنان کو انسانی حقوق کا ایوارڈ د ینے کا اعلان کیا تھا صوبا ئی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کا کہنا تھا کہ ملک عدنان کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر ایوارڈ دیا جائے گا ملک عدنان نے سری لنکن منیجر کو بچانے کی ہر ممکنہ کوشش کی خوشی ہے کہ ملک عدنان نے انسانیت کی بہترین مثال قائم کی۔

نعرہ عشق رسول ہی نہیں سیرت رسول کا بھی مطالعہ کرو ازقلم: غنی محمود قصوری

Leave a reply