وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام کوٹ میں 330 میگا واٹ تھرنووا کا افتتاح کر دیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاور پلانٹ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے پاکستان کی ترقی کا موجب بنے گا اور بن رہا ہے ،دہائیوں کی محنت اور بہتر حکمت عملی سے آج تھر بدل چکا ہے جوبجلی تھرمیں بن رہی ہے اگر امپورٹڈ کوئلے پرجائے تو اربوں ڈالر خرچ ہوں گے،کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کوئلے کی بنیاد پر بجلی نہیں بنتی تھر کوئلہ 100سال تک ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے ،ہمیں کسی الجھن کا شکا ر نہیں ہونا چاہیے ،بدقسمتی سے 4سال سے تھرمیں رتی برابر کا کام نہیں ہوا 4سال میں ٹرانسمشن لائنز پر رتی برابر کام نہیں ہوا ،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہوگی اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے سی پیک کا اگلا مرحلہ زراعت ،ٹیکنالوجی اوراکنامک زونز ہیں ،ملک میں دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے،آئین سب پرمقدم ہے، ذاتی مفاد کوپاکستان کے وسیع تر مفاد پرایک نہیں ہزاربارقربان کرنا پڑے تو پرواہ نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے تھر کے لیے اسپتال کے تحفے کا اعلان بھی کیا،

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی محنت کے تسلسل کا نتیجہ ہے شنگھائی الیکٹرک کے 2 بڑے منصوبو ں کا افتتاح کیا گیا ،وفاق اور سندھ مل کر کام کررہے ہیں،4 سال سے تھر کو ل پر محنت کررہے ہیں ،چند سال میں تھر پارکر کی شکل تبدیل ہوگئی ہے ،تھرمیں تعلیم ،صحت اورروز گار میں بہتری آئی ہے ،سازشی لوگ پراپیگنڈے میں مصروف ہیں،منصو بے کی وجہ سے لوگ تھر میں آکر کام کررہے ہیں تھر کول بلاک ون کے کوڈ، کوئلے کی کان اور بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے، منصوبہ جدید ترین ٹیکنالوجی سمیت عالمی معیارات کے مطابق مکمل کیا گیا ہے، سندھ کی ترقی میں تھر کول بلاک ون کا سی او ڈی ایک اہم سنگ میل ہے،ہم توماضی میں سنتےتھے کہ تھرپارکر سے لوگ کراچی پہنچتےہیں،اکنامک کوری ڈور کیوجہ سے پورے پاکستان سے لوگ یہاں کام کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں صوبائی اور وفاقی حکومت مل کے محنت کریں،مل کے کام کرنے سے محنت کا پھل بھی ملتا ہے اورملک کو فائدہ ہوتا ہے، بجلی کا بل بھرتے ہیں کیوں کہ ان کے کوئلےسے پورے پاکستان کو بجلی ملتی ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے لابی اپنا سٹوج بچانے کے لیے سامنے آچکی ہے فارن فنڈنگ کے مجرم کے ہینڈلرز سامنے آتے جا رہے ہیں فارن فنڈنگ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا فارن ایجنٹ کون ہے ثابت ہوگیا ،کٹھ پتلی نے چار سال انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کیں،آپ کا سٹوج پاکستان میں مالیاتی ، سیاسی اور سفارتی تباہی کا ذمہ دار ہے ،

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اسلام کوٹ تھر پہنچے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، سالک حسین، احسن اقبال، خرم دستگیر وزیراعظم کے ہمراہ تھے ،مریم اورنگزیب، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے ،

قبل ازیں وزیراعلیی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 3 منصوبوں کا افتتاح کریں گے ان منصوبوں میں 2 نجی پاور پراجیکٹس اور بلاک ون کول مائن کا افتتاح کریں گے،شنگھائی تھر بلاک ون کے سالانہ 6.7 ملین میٹرک ٹن کوئلے سے 1320 میگا واٹ بجلی کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے،شنگھائی تھر کول بلاک ون جنوری 2023 میں مکمل ہو چکا ہے شنگھائی الیکٹرک کے 660 میگا واٹ کے 2 پاور پراجیکٹس کا افتتاح ہو رہے ہیں، ان 2 بجلی اور ایک مائن کے منصوبوں سے ملک کے 40 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوگی، 2 بجلی اور ایک کول مائن منصوبوں پرتقربن 3 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے،شنگھائی تھر بلاک ون ٹی ای ایل اور تھل نوا 4 روپیہ فی کلو واٹ (kwh) سستی بجلی نیشنل گرڈ میں دے رہا ہے،4 روپیہ فی کلو واٹ کی قیمت میں بجلی کی پیداوار سے سالانہ 1200 ملین ڈالرز زرمبادلہ کی بچت ہوگی،

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Shares: