وزیراعظم شہباز شریف نے تھر کول بلاک 2 سندھ اینگرو کول مائن کمپنی کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تھر کول بلاک2 سندھ اینگرو کول مائن کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا،پاورپراجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ کر2640 میگا واٹ ہوجائے گی آئندہ سال تک تھر کے کوئلے سے ملکی معیشت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا تھر میں ایک وقت تھا زندگی گزارنے کے آثار نہیں تھے،آج یہاں سے بجلی کی پیداوار ہوتی ہے،

وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو تھر کول منصوبے پر بریفنگ دی ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر کے کوئلے سے صنعتی پہیے کو توانائی بخشنے کی بنیاد بینظیر بھٹو نے ڈالی ،تھر کول پاکستان کی معیشت کا گیم چینجر ہے، تھرکے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لیے وسیع تر روڈ نیٹ ورک ، برجز اورایئرپورٹ کی ضرورت تھی حکومت سندھ نے محنت کے بعد 750 ملین ڈالرز خرچ کرکے تھر کا انفرا اسٹرکچر تعمیر کیا وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے پاور پلانٹ کا افتتاح کر کے نئی تاریخ رقم کردی پاکستان کی جیالوجیکل سروے کے مطابق تھر میں 175 بلین ٹن کوئلہ موجود ہے، تھرکول کے کل 13 بلاکس ہیں، بلاک2ور بلاک ایک پر کام کررہے ہیں،حکومت سندھ اور اینگرو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 2009 میں بلاک ٹو سے کوئلہ نکالا،سندھ اینگرو کول پراجیکٹ میں سندھ حکومت کے 55 فیصد شیئرز جبکہ45 فیصد شیئر زاینگرو کے ہیں،کوئلہ سے 660 میگا واٹ پاور پلانٹ پر کام شروع کیا گیا،روا ں سال کے آخر تک پاور پراجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ کر2640 میگا واٹ ہوجائے گی،سی پیک کے تحت تھر میں 7.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے،تھر کول سے بجلی کی پیداواری قیمت 17 روپے کلو واٹ فی گھنٹہ بنتی ہے،ایل این جی سے بجلی کی پیداواری قیمت 24 روپے کلو واٹ فی گھنٹہ بنتی ہے،دسمبر تک تھر کول بلا ک ون سے 1320 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی، 1.2بلین ڈالر کا زرِ مبادلہ محفوظ ہوگا درآمدی کوئلے پر چلنے والے بجلی کے کارخانے جب تھر کے کوئلے سے چلیں گے تو 1.5 بلین ڈالر کا زرمبادلہ محفوظ ہوگا سیمنٹ کے کارخانے جب تھر کے کوئلے سے چلیں گے تو ملک کا 2 بلین ڈالر زرمبادلہ محفوظ رہے گا تھر کول سے کھاد کی پیداوار کے لیے جب سائن گیس تیار ہوگی تو 3 بلین ڈالر کا زرمبادلہ محفوظ ہو گا،تھر کا کوئلہ 70 میٹرک ٹن اگر فی سال برآمد کیا جائے تو زرمبادلہ کی مد میں 4 بلین ڈالر کا فائدہ ہوگا،تھر کول بلاک ٹو اپنے منافع کا 2 فیصد تھر کی سماجی ترقی پر خرچ کرتاہے،تھر کے کوئلہ پراجیکٹ پر 7 فیصد 3،303تھری ملازمت کرتے ہیں، تھری ملازمین کو ہنری تعلیم کے حوالے سے 75 ملین روپے کی اسکالرشپ دی جاتی ہے، تھرکوئلہ پراجیکٹ کے منافع سے 23 اسکولز قائم ہیں،4061 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں، تھر میں 17 آر او پلانٹس لگائے گئے ہیں جو 13 دیہات کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے تھر آنا مناسب نہیں سمجھا،2014میں 2جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف تھیں،آج دونو ں قومی مفاد کے لیے ایک ہیں،18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات تفویض کیے گئے میں ہمیشہ کہتا تھا کہ صوبے کے وسائل پر سب سے پہلے صوبے کا حق ہے سیلاب کی وجہ سے ہم نے منصوبے کے افتتاح میں تاخیرکی ہمیں صوبے کے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا احساس ہے،ہمارے پاس جو گیس ہے اس میں لوگوں کے لیے انسینٹوز ہیں، بہت پوٹینشل ہے ہمارے پاس، تھر کی کامیابی تھر کے لوگوں کی وجہ سے ہے، ہم نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ ان کا پورا خیال رکھا جائے بہت اچھے ٹاؤن بنائے ویلجز کی صورت میں،ہم نے اسکولز کا انتظام کیا ہے، حکومت سندھ کی انویسٹمنٹ ساڑھے سات سو ملین ہے، دوسرے اضلاع کے لوگ مٹھی اسپتال میں علاج کروانے آتے ہیں،پینے کے پانی کے سات سو سے زائد آر اوز پلانٹ لگوائے ہیں،ہم نے کہا تین فیصد لوکلز کو ایکویٹی دیں گے، لاکھ روپے فی خاندان کو منافع دے رہے ہیں ،اسلام کوٹ کی بجلی کی پیمنٹ حکومت سندھ دیتی ہے، انہیں بل نہیں آتا، تھر کے سیلائن پانی سے کاٹن پیدا کی ہے، اس طرح ہمیں آگے بڑھانا ہے،تھر اب بدل گیا ہے،

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیت سے وقت نکال کر نئے مرحلے کا افتتاح کرنے پر شکرگزار ہوں، پورے پاکستان میں اسی ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے کیسے فائدہ پہنچا سکتے ہیں، جب میں پاکستان آیا، ٹی وی پر تھر کے بارے میں بتایا جاتا تھا کہ یہاں بہت غربت ہے،جب سے تھر کول کا منصوبہ شروع ہوا،تب سے ہم نے مائننگ کا سلسلہ شروع کیا، یہاں کے لوگوں کو روزگار دیا اینگرو کے ساتھ پہلا پاورپلانٹ، آج دوسرا اور انشااللہ تیسرا پلانٹ شروع ہوگا،جب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر مل کے کام کرتے ہیں تو آس پاس کے لوگوں کا فائدہ ہوتا ہے،ریگستان سے کوئلہ نکال رہے ہیں اور اسی سے بجلی فراہم کر رہے ہیں، صوبائی حکومت نے ذمہ داری پوری کی، وفاق نے ہمیں سپورٹ کیا،

ہم چاہتے ہیں شہبازاسپیڈ سے کام کریں ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے جملے پروزیراعظم مسکرا دیئے ،وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی آفت کا سامنا کیا، ہمیں معیشت کو بچانا ہے، ترقی کا نیا سلسلہ شروع کرنا پڑے گا، انفراسٹرکچرپرہمیں مزید خرچہ کرنا پڑے گا، سیلاب کی وجہ سے زرعی اورایری گیشن کے انفراسٹرکچر کو نقصان ہوا ہے، خواہش ہے پرائیویٹ اور پبلک پرائیویٹ سے کام کریں، شہبازشریف وزیراعلیٰ رہے اور اب وزیراعظم ہیں پتہ ہوگا بیورو کریسی کام میں کیسے رکاوٹ بنتی ہے، اگلی گندم کی فصل کے لیے وزیر اعلی ٰ مرادعلی شاہ کو ٹاسک دیا ہے،مجھے پورا یقین اوراعتماد ہے کہ ہم متاثرین سیلان کو گھر بھی بنا کردیں گے،

قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بجلی گھر تھر کول بلاک 2 پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور سندھ حکومت کی ملکیت ہے، تھر کول بلاک 2 سے پہلے مرحلے میں 3.8 میٹرک ٹن سالانہ کوئلے کی پیداوار حاصل کی گئی ، دوسرے مرحلے میں 30 ستمبر کو مزید 7.8 میٹرک ٹن سالانہ پیداوار کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا، کوئلے کی پیداوار 2025 تک 15.2 سے 22 میٹرک ٹن سالانہ تک بڑھانے کی اسٹڈی مکمل کرلی، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اینڈ اینگرو پاور تھر لمیٹڈ نے اسٹڈی مکمل کی تھر بلاک 2 کے توسیعی منصوبے کے تحت لکی پاور کمپنی 330 میگاواٹ پلانٹ لگائے گی، تھر بلاک 2 کے توسیعی منصوبے کے تحت صدیق سنز انرجی لمیٹڈ 330 میگاواٹپلانٹ لگائے گی،بٹرا پاور کمپنی 660 میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے گی

سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

Shares: