وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

0
39

وزیراعظم نے کس کے دباؤ پر مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت کی ہدایت کی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مریم نواز کو ملاقات کی اجازت دی،نوازشریف کو اسپتال میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ملاقات کے لیے وزیراعظم عمران خان پر کوئی دباوَ نہیں تھا،نوازشریف کی تمام بیماریوں کا علاج پاکستان میں موجود ہے،

مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

غلام سرور نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو بھی پمز اسپتال میں ان کی پسند کا کمرہ دیا گیا ہے،آزادی مارچ کے حوالہ سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پرامن احتجاج کے لیے پریڈ گراوَنڈ حاضر ہے،مولانا فضل الرحمان اگر ایل او سی پر آزادی مارچ کرتے تو زیادہ اچھا ہوتا،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز سروسز  میں والد سے ملنے پہنچیں تو والد کے گلے لگ گئیں اور رونا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹا میں ٹھیک ہوں،مریم نواز والد کے ملاقات کے دوران آبدیدہ رہیں، ابھی تک ملاقات جاری ہے،

مریم نواز کی والد سے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ کو ن لیگ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

Leave a reply