اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا اجلاس میں ن لیگ قومی امور کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوص کر کے اسے ترتیب دے گی۔

عمران نیازی پختونخوا کی سرکاری مشینری سے تخت اسلام آباد کی لڑائی لڑ رہا ہے۔ ایمل…

باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر صلاح و مشورہ کیا جائے گا جب کہ ن لیگ کے اراکین کی تجاویز و آرا پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نےآج جے یو آئی کے ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانے پر بلا لیا ہے ظہرانے میں جے یو آئی کے سینیٹرز اور ایم این ایز شرکت کریں گے-

عمران نیازی کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر داخلہ کا اعلان

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ارکان سے سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی مولانا فضل الرحمان بیرون ملک ہونےکےباعث ظہرانےمیں شریک نہیں ہو سکیں گے جے یو آئی ارکان وزیراعظم سے ترقیاتی منصوبوں کےحوالے سے بات چیت کریں گے-

واضح رہے کہ اضح رہے کہ گزشتہ راز بھی ن لیگ کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا تھا جس میں میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ اور مریم نواز نے شرکت کی تھی جب کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنیوالی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت کی گئی تھی-

نوازشریف حکومت کی مدت پوری کرنے پر مان گئے،قانون شکنی پر گرفتاریوں کا فیصلہ

Shares: