وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکارکر دیا-

باغی ٹی وی : وزیراعظم سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کی تیاریوں سے ناخوش کہا آج ڈیش بورڈ کا افتتاح نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ یہ مذاق ہورہا ہے،یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟ٹیم کی کاوشوں پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن یہ ڈیش بورڈ وہ نہیں جو قوم چاہتی ہے-

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیش بورڈ پر ریئل ٹائم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے کہا کہ کھربوں کا نقصان ہوگیا اور ہم ڈیش بورڈ بہتر نہیں کرسکے،ڈیش بورڈ پر بجلی، این ایچ اے اور بحالی کے دیگر منصوبوں کی رئیل ٹائم انفارمیشن ہونی چاہئے-

وزیراعظم نے پوچھا کہ ڈیش بورڈ کے اعداد و شمار رئیل ٹائم اپ ڈیٹڈ نہیں، رضائیاں کہاں جارہی ہیں؟ بے بی فوڈ کہاں تقسیم ہورہا ہے؟اس کی تفصیل کہاں ہے؟ وقت ضائع کیا گیا۔

وزیر اعظم کے سوالات پر وفاقی وزیر امین الحق اور احسن اقبال کی وزیراعظم کو وضاحتیں دیں لیکن وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کھربوں کا نقصان ہو گیا اور ہمارا ڈیش بورڈ رئیل ٹائم انفارمیشن نہیں دے رہا،اس ڈیش بورڈ کو مجموعی نقصان اور ریلیف اقدامات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا یہ معلوم ہونا چاہئے کہ امدادی سامان کہاں کہاں جا رہا ہے،یہ ڈیش بورڈ تو اس معیار کا ہےہی نہیں جو ہمیں چاہیے،میں کلاؤڈ برسٹ کے امکانات کا پوچھ رہا ہوں ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے-

ملک میں جدید ترین واٹر منیجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے قیام کا فیصلہ

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ معیار کو بہتر کرتےہیں وزیراعظم نے کہا کہ میں کلاؤڈ برسٹ کے امکانات کا پوچھ رہا ہوں اس کا کوئی جواب ہی نہیں ہے ان کے پاس، امین الحق صاحب اور کتنا ٹائم چاہئے آپ کو؟ جس پر امین الحق نے کہا کہ میری گزارش یہ تھی کہ آپ آج اس کا افتتاح کر دیں ہم اس کو بہتر کر لیں گے-

وزیراعظم نے ڈیش بورڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور کہا کہ خامیاں دور کردیں افتتاح کرنے آجاؤں گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوا ہے،سیلاب متاثرین کیلئے دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گی، ہماری دعا ہے پاکستان آنے والے وقت میں ایسے خطرات سے محفوظ رہے،ڈیش بورڈ کے ذریعے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مربوط کاوشیں ممکن ہو سکیں گی-

حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں، مولانا فضل الرحمان

علاوہ ازیں حکام نے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرہ اضلاع کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حالات بہتر ہیں،بلوچستان کے چار اضلاع میں سے 2اضلاع میں پانی اتر گیاہے،سندھ کی صورتحال کافی خراب ہے-

Shares: