کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ سوفی گریگوئر نے شادی کے 18 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی

جسٹن ٹروڈو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اہلیہ سے علیحدگی کے بارے میں بتایا. انسٹا گرام پر کی گئی پوسٹ میں ٹروڈو نے کہا کہ میں یہ حقیقت بیان کر رہا ہوں کہ بہت معنیٰ خیز اور مشکل گفتگو کے بعد صوفی گریگوائر اور میں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوفی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسا ہی پیغام پوسٹ کیا

ٹروڈو نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح ہم گہری محبت اور احترام کے ساتھ ایک خاندان کی طرح رہیں گے جس طرح ہم نے ہر چیز کیلیے ایک ساتھ بنیاد ڈالی آگے بھی کرتے رہیں گے بچوں کی بھلائی کیلئے ہم درخواست کرتے ہیں کہ ہماری رازداری کا احترام کیا جائے

51 سالہ جسٹن ٹروڈو اور 48 سالہ صوفی کی شادی مئی 2005 کے آخر میں ہوئی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں ،

کینیڈین وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے قانونی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں دونوں اپنے بچوں کو محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کے لیے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے وزیراعظم کی فیملی اگلے ہفتے سے ایک ساتھ چھٹیاں منائے گی
canedapm

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

 تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا 

بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

Shares: