وزیراعظم پر تنقید جرم؟ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے ن لیگی کارکن کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
سیشج جج نے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر لا رقیہ عنبرین نے سرکار کی جانب سے دلائل مکمل کیے انہوں نےعدالت میں دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے ملک کے وزیراعظم کے کردار کو اچھالا ملزم نے وزیراعظم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی،ایف آئی اے نے عدالت ملزم کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
ایڈووکیٹ سید فرہاد شاہ نے ملزم کی جانب سے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور ٹویٹر اکاونٹ کی پوسٹنگ کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا سوشل میڈیا پر جب بھی کوئی پوسٹ لگائیں اسکا وقت اور تاریخ ظاہر ہوتی ہے لیکن مقدمہ میں کوئی پوسٹ شامل نہیں کی گئی نہ ہی کسی پوسٹ کا وقت تاریخ شامل نہیں کیا گیا،صابرن لیگی کارکن ہے جسکے خلاف حکمران جماعت کے کہنے پر جھوٹا کیس بنایا گیا ایف آئی آر میں دو طرح کی دفعات شامل کی گئیں ہیں مقدمہ میں شامل دفعات انکوائری کے بغیر شامل نہیں کی جا سکتیں ایف آئی آر میں ملزمان پر وزیراعظم عمران خان اور انکی فیملی کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا وقوعہ بنایا گیا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں کیونکہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا اورملزم کسی بھی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں عدالت ضمانت منظور کرے
عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا
واضح رہے کہ ن لیگی کارکن کو ایف آئی اے نے گرفتارکیاتھا ،صابر کی گرفتاری پر ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جسکی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟ پوری پارٹی اس وقت صابر کے ساتھ کھڑی ہے۔ FIA کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔
جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرتا ہے،عدالت کے ریمارکس
اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل
فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا
فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کے اظہارپرپابندی ہے:مریم نوازآرڈیننس پرسخت برہم
پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے
فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا ایک اور ڈرامہ،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت
سوشل میڈیا کے نئے رولز کیخلاف حکومت سے جواب طلب
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار