وزیراعظم پیکج کے تحت بھرتی کئے گئے کنٹریکٹ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ملازمین کو وزیراعظم اسسٹنس پیکج کے تحت دو ہزار پندرہ اور سولہ میں بھرتی کیا گیا تھا
وزیراعظم پیکج کے تحت مختلف وفاقی سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری سے ختلف وفاقی سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی مستقلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ان ملازمین کو وزیراعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت 2015 اور 2016 میں بھرتی کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ گریڈ ايک سے 16 تک کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی سمری بھی جلد منظور ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری ملازمین نے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس ميں اضافہ اور تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کيا ہے۔ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز کی پینشن میں اضافہ کیا جائے۔ دوسری جانب حکومت نے دورانِ ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے ورثا کو مستقل ملازمت دینے کا حوالے سے وزیراعظم امدادی پیکج کے قواعد میں ترمیم کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ترمیم کے بعد ملازمین ورثا کو کنٹریکٹ کے بجائے مستقل ملازمت دی جا سکے گی، اور گریڈ 15 کی پوسٹ کیلیے ٹیسٹ میں ناکام امیدوار نچلے گریڈ پر ملازمت کے لیے اپلائی کر سکے گا۔ وزیر اعظم نے پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج 2006 اور 2015کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔