وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹرکےذریعے ایئر پورٹ سے گورنر ہاؤس روانہ ہوئے.،
پہلا موقع ہے جب وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ آئے، گزشتہ دنوں جب وزیراعظم نے کراچی کا دورہ کیا تھا تو وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کی خواہش کا اظہار کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کی ملاقات آج ہو گی جس میں کراچی کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت ہو گی
وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران کنگری ہاؤس میں پیر صاحب پگارا اور گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے ،اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے ملاقات فی الحال شیڈول میں نہیں ہے. گورنر سندھ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی دورہ ایم کیو ایم سے معاملات ٹھیک ہونے کا باعث بنے گا۔
متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج
متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج
متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم سندھی نوجوانوں کو کراچی میں کیا خوشخبری دیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا