پی ایم اے قصور کے وفد کی پرنسپل پی جی ایم آئی سے ملاقات

0
85

پی ایم اے قصور کے وفد کی پرنسپل پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال پروفیسر سردار الفرید ظفر سے ملاقات . بلھے شاہ انٹر نیشنل پی ایم اے کانفرنس میں شرکت و تعاون کی دعوت،تعیناتی پر وفد کی پرنسپل کو مبارکباد

لاہور ۔ 2 اگست(اے پی پی )پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن ضلع قصور کے وفد نے صد ر ڈاکٹر شفیق احمد کی قیادت میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر سے ملاقات کی اورانہیں بطور پرنسپل تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ ڈاکٹر گل عاصم ، ڈاکٹر مسعوداقبال اور ڈاکٹر محمد خالد بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ وفد نے پرنسپل کو بتایا کہ ضلع قصور سے اکثر مریض بالخصوص حادثاتی صورتحال میں لاہور جنرل ہسپتال کا ہی رخ کرتے ہیں ۔ پی اےم اے کے عہدیداران نے دسمبر میں ہونے والی انٹر نیشنل بابا بلھے شاہ پی اےم اے کانفرنس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کو شرکت کی دعوت دی اور اُن سے تعاون کی بھی اپیل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے وفودشرکت کریں گے اور انہیں باہم ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا اور بالخصوص نوجوان ڈاکٹرز اپنے تجربے میں اضافہ کر سکیں گے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفریدظفر کا کہنا تھا کہ ہم سب کا واحد نصب العین مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہونا چاہئے ۔ موجودہ حکومت اس مقصد کےلئے بھاری رقوم خرچ کر رہی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فراءض منصبی بہتر سے بہتر انداز میں ادا کریں ۔ انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹروں کی فلا ح و بہبود کےلئے ہونے والی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور بابا بلھے شاہ انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قصور اُن کا دوسرا گھر ہے اور وہ وہاں کے شہریوں کو جنرل ہسپتال میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply