وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس قاسم خان نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے وکیل صاحب آپ آئندہ سماعت پر تیار ہو کر آئیے گا۔ نوجوان وکیل نے جو باتیں بتائی ہیں اس حساب سے وفاق کی پچ گیلی ہے، وفاق کی پچ پر گھا س بھی موجود ہے اور باری بھی بائولرز کی ہے، عید کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل مکمل تیاری کر کے آئیں،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیران خاص کی تقرریاں چیلنج کیں،درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نہ تو رکن اسمبلی ہیں اور نہ ہی سینٹ کے ممبر ہیں مگر انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے، آرٹیکل 90کی ضمنی دفعہ 1 کے تحت وفاقی حکومت غیر منتخب افراد کو شامل کے نہیں چلائی جا سکتی،وفاقی کابینہ میں غیر منتخب افراد کو شامل کر نے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے فرائض انجام دینے کے اہل نہیں ہیں،

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آرٹیکل 90کی ضمنی دفعہ 1 کے تحت منتخب اراکین اسمبلی کو وفاقی وزراء کے عہدوں پر تعینات کرنے کاحکم دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک وزیر اعظم کے تمام غیر منتخب مشیران خاص کو فوری طور پر کام سے روکا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک وزیر اعظم عمران خان کو بھی ملک کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کرنے سے روکا جائے،

عدالت نے درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتےہوئے درخواستگزار کو مشیران خصوصی کی تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشن لف کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

Leave a reply