وزیراعظم عمران خان کا ہو گا آج گلگت کا اہم دورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے.

وزیراعظم عمران خان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعطم عمران خان نئے نیشنل پارکس کا افتتاح بھی کریں گے۔وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے

گلگت بلتستان حکومت کی 14 اراکین پر مشتمل کابینہ کی منظوری دے دی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان آج کابینہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔دورے کے موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ، علی امین گنڈاپور بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہوں گے، وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم بھی ہم راہ جائیں گے۔

راجہ زکریا اور عبیداللہ بیگ کو سینئر وزیر کا درجہ دیدیا گیا۔ راجا زکریا کو جنگلات وائلڈ لائف ماحولیات مقرر کیا گیا۔ فتح اللہ کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و اطلاعات مقرر کیا گیا جبکہ حاجی عبدالحمید کو لوکل گورنمنٹ کی وزارت دی گئی ہے۔

مشتاق حسین کو واٹر اینڈ پاور کی منسٹری مل گئی، راجا اعظم کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا، حاجی شاہ بیگ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زکوٰۃ عشر بنا دیا گیا۔ شمس الحق لون اور سید سہیل عباس مشیر برائے وزیر اعلیٰ مقرر کر دیئے گئے۔ الیاس صدیقی، محبوب علی خان، حیدر خان وزیر اعلیٰ کے معاونین ہونگے۔

نوشاد عالم اور شمس الدین وزیر کوارڈینٹر مقررجبکہ صوبائی وزیر قانون کی اضافی ذمہ داری وزیر اعلیٰ کے پاس موجود رہے گی۔

گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خالد خورشید کو نیا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب کر لیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے اپوزیشن کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امجد ایڈوکیٹ امیدوار تھے۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید کو 22 اراکین کی جبکہ اپوزیشن کے امجد ایڈوکیٹ کو 9 اراکین کی حمایت حاصل ہوئی۔

اس سے قبل 26 نومبر کو سید امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر جبکہ پی ٹی آئی کے نذیر احمد ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے تھے۔ سپیکر امجد علی نے 18 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف غلام محمد نے آٹھ ووٹ حاصل کئے۔ڈپٹی سپیکر نذیر احمد نے بائیس ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار کو نو ووٹ ملے۔ بعد ازاں سبکدوش ہونے والے سپیکر فدا محمد ناشاد نے نئے منتخب سپیکر سے حلف لیا۔

Comments are closed.