امریکا کی جانب سے ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر وزیراعظم کا ردعمل آ گیا

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان نے رد عمل دیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پرحیرت ہے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پہلے سے اقدامات کررہی ہے ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کی طرف گامزن ہیں ،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے 2021کی کانفرنس میں ترجیحات کا تعین کرچکے ہیں،اگر عالمی براداری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو غور کرے،کلین اینڈگرین پاکستان کی پالیسی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ہیں،ہماری ماحول دوست پالیسیاں ہمارےمستقبل کی نسلوں کے لیے ہیں گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی شامل ہے،ہم نے 7 برس میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے ،ہم نے خیبرپختوخوا سے آغاز کیا اور پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا،ہمارے تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کےلیے کسی بھی ملک کی مدد کوتیار ہیں

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے تقریباً 40 رہنماؤں کو اپریل میں مجوزہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ سربراہی کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو آن لائن ہوگی۔ امید ہے کہ اس اجلاس سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق کاوشوں کو سمت دینے اور ماحول دوست اقدامات میں تیزی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم سمیت سعودی عرب، بھارت اور ترکی کے رہنماؤں کو بھی سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے۔ تاہم پاکستان کے کسی بھی رہنماء کو اس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔دوسری طرف اس حوالے سے پاکستانیوں کی طرف سے ردعمل بھی آنا شروع ہوگیا ہے اوراسے امریکہ کی طرف سے انتقامی رویے سے تعبیر کیا ہے

Leave a reply