وزیراعظم عمران خان کی عوامی کالز لائیو تھیں یا ریکارڈڈ؟ نمبر کس کا تھا؟ قومی اسمبلی میں نیا انکشاف

0
55

وزیراعظم عمران خان کی عوامی کالز لائیو تھیں یا ریکارڈڈ؟ نمبر کس کا تھا؟ قومی اسمبلی میں نیا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی لائیو کالز کا تذکرہ بھی ہوا،ا س دوران انکشاف ہوا کہ وزیراعظم کو کال کرنے کے لئے جو نمبر دیا گیا تھا وہ وزیراعظم ہاؤس کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا فیکس نمبر تھا، اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ وزیراعظم کا لائیو کالز پروگرام ریکارڈڈ تھا،لائیو کالز پروگرام پر پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، جو نمبر دیا وہ الیکشن کمیشن کا فیکس نمبر تھا،مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ جوسوالات کیے گئے ان کے جوابات نہیں دیئےگئے، وزیر اعظم سے مرضی کے سوالات لیے گئے، میرے حلقے کے ترقیاتی فنڈزروکے گئے،

علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم کو جسکی پہلے کال آئی اسکی کال مل گئی، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چند کالز اپنی پسند کی لیکر پاکستان کی عوام کا فائدہ نہیں ہو سکتا،ریکارڈ اٹھا کر یوسف رضا گیلانی، میری اور عمران خان کی حاضری دیکھیں، ایوان میں سوچ سمجھ کر بات کیا کریں،علی محمد خان نے کہا کہ چند سال میں پاکستان میں ہرغریب کے سر پر چھت ہو گی،

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے لائیو کالز پر عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے بعد ازاں اس پروگرام کو ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا تھا، اطلاعات ہیں کہ اس اتوار کو بھی دن تین بجے وزیراعظم عمران خان لائیو کالز لیں گے اور عوام سے بات چیت کریں گے

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

چیئرمین نیب پر دفتر میں خاتون کو جنسی حراساں کرنے کے الزام کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ رانا ثناء اللہ

نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ کام ہو رہا ہے، وزیراعظم نے غریب عوام کو خوشخبری سنا دی

Leave a reply