باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کے کارکن بھی میدان میں آگئے۔
وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کے پارٹی رہنماؤں پر مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروادی گئی ہے،وزیراعظم عمران خان، ترجمان حکومت پاکستان شہباز گل وزیراطلاعات شبلی فراز ،فیصل واوڈا،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے خلاف درخواست دی گئی ہے
ن لیگ کے کارکن ملک وسیم کھوکھر کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگی رہنمااؤں خصوصا وزیراعظم آزاد کشمیر پر بغاوت کے مقدمہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا،کشمیری عوام کی دل آزادی ہوئی ،مقدمہ سے بھارت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،کشمیری اور پاکستانی عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،حکام کے خلاف کاروائی کی جائے
بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا تھا کہ وہ تھانہ شاہدرہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یں بھی ایک پرچہ درج کرانا چاہتا ہوں،میں لاہور جا رہا ہوں کل شاہدرہ جاوں گا،ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر جس نے انکشاف کیا کہ مجھے عمران خان نے بلا کر کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز پر آرٹیکل 6 اور غداری کا مقدمہ بناو، میں عمران خان کے خلاف پرچہ درج کراوَں گا،میرا چیلنج ہے وزیر آئیں اور غداروں کو گرفتار کرائیں ،آپ کونسا مقدمہ دنیا کے سامنے لڑیں گے جب دو سابق وزرا اعظم کوغدارہیں کہیں گے،