ن لیگ اپنی روایات پرلوٹ آئی:سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے متعلق ایسا فیصلہ کہ شرمائیں جمہور

0
25

اسلام آباد :ن لیگ اپنی روایات پرلوٹ آئی:سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے متعلق ایسا فیصلہ کہ شرمائیں جمہور،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا ہےکہ جسے سن کرجمہوری اقدار کی باتیں کرنے والے بھی شرما گئے ،

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ہدایت پرن لیگ نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کیا ہے۔

ادھر اس حوالے سے جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے پی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔

شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے اور سربراہی اجلاس بلاکر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع ہر شاہد خاقان عابسی کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگرجماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر مایوس کیا ہے۔

Leave a reply