مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔باغی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اوران کی والدہ محترمہ طاہرہ اونگزیب بھی کرونا وائرس سے نہ بچ سکیں اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق ماں بیٹی کو کرونا ہوگیا ہے
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے انہیں اور ان کی والدہ کو کورونا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کابھی پیر کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
یاد رہےکہ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھتی جارہی ہیں اوراب تو ممبران اسمبلی وسینیٹ اورایسے ہے فرنٹ لائن پرلڑنے والے 20 فیصد سے زائد عملے کو بھی کرونا کی شکایت ہے ،ایسے ہیئ آج لاہور پولیس کے 6 بڑے افسران کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی کرونا کا شکارہوگئے ہیں