وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ کی منصوبہ بندی سامنے آگئی

0
41

لاہور:وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ کی منصوبہ بندی سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی اپنی حکمت عملی بنانا شروع کر دی۔ جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گی۔

 

عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے،قمرزمان کائرہ

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق عمران خان کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے درمیان اہم مشاورت ہوئی۔ سینئر قیادت نے قائدین کو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے۔ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی گئی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا خیال ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبر پورے کرنا ہوں گے۔ جو مشکل کام ہوگا۔ اگر نمبر پورے نہیں کرتے تو پھر دوبارہ الیکشن ہوگا اور اس دوران پی ڈی ایم کو پنجاب میں نمبر پورے کرنے کیلئے وقت مل جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سینئر لیگی رہنمائوں کے مشورے کے بعد قائدین اور پی ڈی ایم سے آج شام یا کل مشاورت ہوگی۔ جس کے بعد گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جا سکتا ہے۔

عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

دوسری طرف سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملک بھر کی اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان پر اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کے روز راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں، وزیراعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، توڑ پھوڑ کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اس نظام سے باہر نکلیں، ہم جلد فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

عمران خان کے اعلان پر پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ رواں برس 27 جولائی کو اللہ نے ہمیں سرخروکیا اور چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنایا۔مونس الہیٰ نے کہا کہ 27 جولائی سے ہم بونس پر چل رہے ہیں، جس دن عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

Leave a reply