تربت،ن لیگی امیدوار پر گولیاں چل گئیں، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

mir aslam

سابق سینیٹر و سابق صوبائی وزیر،مسلم لیگ ن کے امیدوار میر اسلم بلیدی مسلح حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں

بلوچستان کے علاقے تربت میں میر اسلم بلیدی پر فائرنگ کی گئی ہے،جس سے وہ زخمی ہو گئے ہیں،میر اسلم بلیدی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل تشویشناک حالت منتقل کر دیا گیا ، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس ضیا مندوخیل کا کہنا ہے کہ میر اسلم بلیدی پر جب فائرنگ کی گئی تب وہ پارک میں تھے اور چہل قدمی کر رہے تھے،انہیں کندھے اور پاؤں میں گولی لگی ہے

میر اسلم بلیدی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں،مسلم لیگ ن نے انہیں انتخابات 2024 کے لئے ٹکٹ جاری کر رکھا ہے

بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے اسلم بلیدی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ انتخابی مہم میں امیدواروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور میر اسلم بلیدی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،

صدر بلوچستان عوامی پارٹی نوابزادہ خالد مگسی نے میر اسلم بلیدی پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ میر اسلم بلیدی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، حکومت امیدواروں اور عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے.

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Comments are closed.