ن لیگ کو دھچکا،عائشہ رجب علی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا کیا اعلان

ayesha rajab

فیصل آباد: این اے 97 تاندلیانوالہ سے ن لیگ کو آج تک کا سب سے بڑا دھچکا۔سابق لیگی ایم این اے عائشہ رجب علی پی ٹی آئی کے امیدوار سعد اللہ بلوچ کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہو گئی ہیں

حلقہ این اے 97 سےسابقہ ن لیگی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا، عائشہ رجب نے این اے 97 سے یاسر خان بلوچ نے بھی سعداللہ کی حمایت کا اعلان کر دیا،سعداللہ خان بلوچ ،یاسر خان بلوچ اور روشان رجب بلوچ نے آئندہ سیاسی فیصلے ایک پلیٹ فارم پر مل جل کر کرنے کا اعلان کیا،

روشان رجب بلوچ کا کہنا تھا کہ سعداللہ بلوچ کی بھر پور مہم کریں گے اور بھر پور ساتھ دیں گے، محمد یاسر بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم تحصیل تاندلیانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کو سیٹ جتوائیں گے، ہم اکٹھے ہو کر کام کریں گے ، سعداللہ کا کہنا تھاکہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ ٹکٹ دیا، اب جو بھی سیاست ہو گی یا جوبھی ہو گا، ہم سب بھائی ساتھ چلیں گے

واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے تاندلیانوالہ کے حلقہ این اے97 سے عائشہ رجب علی کے دیور علی گوہر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، عائشہ رجب نے این اے 97 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عائشہ رجب علی نے ٹکٹ نہ ملنے پر کہا کہ جتنی قربانی رجب بلوچ نے دی تاندلیانوالہ کے عوام جانتے ہیں،لوگوں سے کیا وعدہ پورا کروں گی اور الیکشن میں حصہ لوں گی، تاہم اب وہ تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گئی ہیں.

دوسری جانب تحریک انصاف نے شیخوپورہ سے ن لیگ کی وکٹ گرا لی، ن لیگ کے سابق ایم پی اے افتخار احمد بھنگو نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کو خیر باد کہہ دیا اورساتھیوں سمیت تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا، افتخار احمد نے پی ٹی آئی امیدوار ارشد محمود منڈیا کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا،

ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

Comments are closed.