لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ،رکن صوبائی اسمبلی کا کورونا مثبت آگیا-

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عظمٰی زعیم قادری نے گزشتہ روز بخار ہونے پر کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کروایا تھا، جو مثبت آیا۔ لیگی ایم پی اے کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے دوران عظمی زعیم قادری کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینا ممکن نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب:صوبائی اسمبلی کیلئےضابطہ اخلاق جاری:دفعہ 144نافذ

دوسری جانب سوشل میڈیا پر الزام لگایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی عظمیٰ زعیم قادری کا ووٹ 15 کروڑ روپے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خریدا ہے جبکہ آئندہ الیکشن میں زعیم قادری کو ٹکٹ بھی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ن لیگ کی جانب سے لیگی اور اتحادی ارکان اسمبلی کی کڑی نگرانی جاری ہے جب کہ تمام ایم پی ایز کو موبائل فون کا استعمال محدود کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

لاہور : ہوٹل میں مقیم پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

حکومتی اتحاد کے اراکین صوبائی دارالحکومت کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ قیادت کی جانبن لیگ، پیپلز پارٹی، راہ حق پارٹی اور دیگر آزاد ارکان اسمبلی کو کل 22 جولائی تک رائل سوئس ہوٹل ہی میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ہوٹل میں قیام پذیر اراکین صوبائی اسمبلی کو مخالف جماعتوں یا دیگر شخصیات کی جانب سے رابطوں سے بچانے کے لیے موبائل فون کا استعمال محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جب کہ اراکین کی حاضری چیک کرنے کے لیے مسلم لیگ ن نے ہوٹل کی لبابیز میں اپنے کارکنوں کی مستقل ڈیوٹی لگارکھی ہے۔

بلدیاتی انتخابات ملتوی،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے…

Shares: