سرفراز احمد کے پنجاب اسمبلی میں‌تذکرے،ن لیگ دشمن بن گئی

0
35

لاہور:پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو سیاست چمکانے کےلیے نیا ایشومل گیا ، اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

ن لیگ کی طرف سے جمع کرائی جانی واس اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کے وائٹ واش پر گہرے افسوس اور غصے کا اظہار کرتا ہے۔مزید یہ بھی کہا گیا کہ ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم 8ویں نمبر کی ٹیم سے سیریز ہار گئی، سری لنکن ٹیم کے نوزائیدہ کھلاڑیوں نے باآسانی تینوں میچ جیت لیے۔

کیا یہ تبدیلی والی سرکار کی گڈ ایجوکیشن مینجمنٹ ہے، جسے پتا ہی نہیں‌،ٹیچریونین

ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سے مطالبہ کیا گیا کہ وائٹ واش شکست کی تحقیقات کرائی جائیں۔اس قرار داد میں‌کہا گیا ہے کپتان سرفراز احمد بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے پائے اور وہ کپتانی کے مزید اہل نہیں لہٰذا ان کو کپتانی سے فوری ہٹایا جائے۔

چلو!جان چھوٹ گئی ، ٹیچراب نہیں لکھیں‌گے ڈائری،

ملک ظہیر اقبال کی طرف سے اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کسی ذمہ دار اور تجربہ کار کھلاڑی کو دی جائے جو ٹیم کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔اس قرار داد کی مخالف نہیں کی گئی

Leave a reply