ن لیگ نے اعتماد میں نہیں لیا، بلاول کا شکوہ،حکومت کی حمایت کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بل کو پارلیمانی پارٹی قوائد وضوابط کے مطابق لایا جانا چاہیے،ن لیگ کے لکھے گئے خط کا مجھے کو ئی علم نہیں،اپوزیشن لیڈرکواس معاملے پراپنا کردارادا کرنا چاہیے ،یہ ایک بہت نازک معاملہ ہے،سیاست نہیں کرناچاہتے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا جمہوری کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،نیب آرڈیننس پرحکومت ہمارے اصولی موقف کو مان رہی ہے، جمہوری نظام لے کر آنا ہے تو ہمیں سب کا احتساب کرنا ہوگا،پارلیمانی قوائدوضوابط کے تحت قانون سازی ہوئی تو ساتھ دیں گے،بل کوپہلے قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں بھیجا جائے،ایوان میں اس معاملے پر بات کی جائے،مسلم لیگ ن نے حمایت کے فیصلے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا،حکومت اورمسلم لیگ ن عجلت میں قانون سازی کررہے ہیں،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم توسیع کےمخالف نہیں مگرچاہتےہیں کہ پارلیمانی قوائدوضوابط پرعمل کیا جائے،ہمارے پاس صرف 50ووٹ ہیں، ہم کچھ نہیں کر سکتے،نیب آرڈیننس پرحکومت نے تسلیم کیاکہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

آرمی ترمیمی ایکٹ کی دونوں ایوانوں سے آج ہی منظوری کا امکان ہے، بل پہلے قومی اسمبلی پھر سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، دونوں ایوانوں سے آج ہی منظوری کا امکان ہے۔

Shares: