ن لیگ نے لگائی حکومت کو بڑی دھمکی

مسلم لیگ ن نے حکومت کو بڑی دھمکی لگا دی کہا حالات قابو میں نہیں رہیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جھوٹے ترجمانوں کا بیان ان کی بدنیتی، بے حسی اور مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے ،حکومت کو نواز شریف کی صحت پہ سیاست اور بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے

نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی ترجمان کے پاس حکومت کی نالائقی اور نااہلی پہ جھوٹ بولنے کے سوا کوئی بیانیہ نہیں ،تہذیب سے عاری سیلیکٹڈ اور نالائق وزیرِ اعظم اپنے کرائے کے ترجمانوں کی زبان بندی کریں ورنہ نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے نواز شریف کی صحت پہ شرمناک بیانات سے کارکنان میں غم وغصہ اور شدید ردعمل پیدا ہورہا ہے، ذمہ دار حکومت ہو گی

نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نالائق ، سیاسی یتیم، کرائے کے ترجمانوں نے نوازشریف کی صحت پر گھٹیا بیان بازی بند نہ کی تو سیاسی کارکنان راست اقدام اٹھائیں گے ،نواز شریف کی صحت پر بیان بازی چھوٹی ذہن کی عکاسی ہے ،نالائق حکومت کی نوازشریف صاحب کی صحت پہ بیان بازی بند نہ ہوئی تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے ،کرائے کے ترجمان کے پاس کارکردگی بتانے کے لئے کچھ نہیں اور اب نواز شریف کی صحت پہ سیاست شروع کر دی ہے

مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

Comments are closed.