مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پنجاب کالج کے طلبہ کی رنگارنگ الوداعی تقریب

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب کالج سٹی...

امریکی نائب صدر کا دہلی پہنچنے پر پرتپاک استقبال

امریکی نائب صدر جے ڈی ونس اپنے اہل...

2015 میں سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں...

ن لیگ نے عام انتخابات کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

باغی ٹی وی: پارلیمانی بورڈ کی منظوری مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے دی35 رکنی سینٹرل پارلیمانی بورڈ کا نوٹیفکیشن چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار کے دستخط سے جاری ہوا جبکہ 35 رکنی پارلیمانی بورڈ (ن) لیگ کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔

پارلیمانی بورڈ میں اسحاق ٹار، خواجہ آصف، مریم نواز، رانا تنویر، احسن اقبال، حمزہ شہباز، غلام دستگیر اور چوہدری شیر علی شامل ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، سعد رفیق، ایاز صادق، جاوید لطیف، اقبال ظفر جھگڑا، سردار یعقوب ناصر، کیپٹن صفدر، طارق فضل، امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی، عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
https://x.com/pmln_org/status/1729194640791011840?s=20

اعظم خان پر جرمانہ ،نوجوانوں کا احتجاج،چئیرمین پی سی بی کو معطل کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب ملک میں عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہواکمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس پارٹی کی سینئر راہنما طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصدق ملک شریک ہوئے اجلاس میں ضلع اٹک سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے اور ان کی سفارشات لی گئیں۔

غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے،سعودی عرب

کمیٹی نے ضلع اٹک سے امیدواروں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں اور حلقوں کے حوالے سے سوالات کیےکوآرڈی نیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو بھی جاری رہے گا جس میں ضلع راولپنڈی کی 5 تحصیلوں بشمول میٹروپولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سے درخواست گزاروں کے انٹرویوز ہوں گے کمیٹی نے اٹک سے امیدواروں کی نشستوں اورحلقوں کے حوالے سے سوالات کئے کمیٹی اپنی تجاویز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی-

یو اے ای اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع ہو گا، …