سیالکوٹ سے بریار خاندان کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات مین پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں میں سلیم بریار، سابق ایم پی اے احسن سلیم بریار اور عنصر بریار ساتھیوں سمیت شامل ہیں،اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، مسلم لیگ بھاری اکثریت سے آئندہ الیکشن جیتے گی، مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں کو مایوسی نہیں ہو گی، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ،پاک وطن کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہادر شہید بیٹوں کے خاندان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، شہدا کے اہل خانہ ہماری دعائوں میں ہیں ،شہیدوں کی بہنوں، مائوں بیٹیوں کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں، پاکستان اسلام کا قلعہ اور پاک فوج محافظ ہے، ہر شہری پاک فوج کا سپاہی ہے،2017 میں یزیدیت کے خلاف حسینی علم اٹھایا، ساری طاقتوں کا محور نیازی کی طرف تھا، ماضی میں پی ٹی آئی میں روشن پاکستان کے لئے شامل ہوئے،5 سالوں میں کئی سیاسی جماعتوں نے شمولیت کی دی، آج بانی پاکستان قائداعظم کی جماعت پاکستان مسلم میں شامل ہونے اعلان کرتی ہوں،

عائشہ گلالئی 2017 میں پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوگئی تھیں

منہ کھولا تو بیٹی کے ساتھ بھی وہی کرینگے جو تمہارے ساتھ کیا،

میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

Shares: