وزیراعظم کی حکمت عملی اورنوجوانوں کاگستاخیاں روکنےکےلیےفیس بک کےمالک کوپیغامات

0
50

لاہور:وزیراعظم کی حکمت عملی اورنوجوانوں کا گستاخیاں روکنے کےلیے فیس بک کے مالک کوپیغامات شروع،اطلاعات کے مطابق آزادی اظہاررائے کے نام پرسوشل میڈیا پرہونے والی گستاخیوں کا سلسلہ روکنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا ویژن نوجوانوں کو بہت پسند آیا ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سےوزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ کو ایک خط میں گزارش کی تھی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اسلام مخالف مواد ہٹائیں اور ایسا اسلاموفوبک مواد شائع کرنے پر پابندی عائد کریں۔

 

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ اس خط کے متن میں عمران خان نے مارک زکربرگ سے کہا تھا کہ ’وہ ان کی توجہ فیس بک پر ایسے اسلام مخالف مواد کی طرف دلانا چاہتے ہیں جو عالمی سطح پر نفرت، شدت پسندی اور پُرتشدد واقعات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے

وزیراعظم کے اسی ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں‌ نے بھی مارک زکربرگ کوخط لکھنے شروع کردیئے ہیں ،اس سلسلے میں فیصل کھوکھرنوجوان نے فیس بک کے مالک سے درخواست کی ہے وہ ہمارے نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات مبارک کے خلاف فیس بک پلیٹ فارم سے ہونے والی گستاخیاں روکیں

Leave a reply