وزیراعظم عمران خان سے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار کی ملاقات،اہم امور پر بات چیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا
وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ پہنچے تو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو کرونا کیسز کی صورتحال، پنجاب میں گندم اور آٹے کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر صورت میں ریلیف دیا جائے، وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کیا،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے ایس اوپی ز پرعملدآمد کرایاگیا،حکومتی اقدامات کے باعث کوروناکیسزمیں واضح کمی ہوئی،عوام کوایس اوپیزپرعملدآمداورحکومت کاساتھ دیتے رہنا ہو گا،
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نےاپنےاخراجات میں واضح کمی کی، لاہور کے شمال میں جدید شہربسانے کے لیے اتھارٹی قائم کی،نیاشہردبئی کی طرزپربسایا جائےگا،وزیراعظم عمران خان نے دریائے راوی فرنٹ اتھارٹی کے اقدام کوسراہا،
پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی اور پروجیکٹ پر بریف کریں گی۔دورہ لاہور پر عمران خان مون سون شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
قائداعظم بزنس پارک ایک ہزار 536 ایکڑر قبے پر مشتمل ہے۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب آج ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں ہوگی ،
وزیراعظم عمران خان کو لاہور میں کرونا کیسز کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کو عید الاضحی کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی.