ملزمان کی گرفتاری کیلئے بیٹی کو داؤ پر لگانیوالے پولیس افسر کے لئے حکومت کا اہم اعلان

ماں اور کمسن بیٹی سے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کرنیوالے پولیس افسر کے لئے انعام کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس افسرنےجرات اور ہمت کی تو گرفتاری عمل میں آئی،کشمور پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم رفیق کو فوری حراست میں لیا،سندھ حکومت وفاقی حکومت سے محمدبخش کیلئے قائداعظم پولیس میڈل کیلئےسفارش کریگی،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزم اعتراف کر چکا ہے اس نے زیادتی کی ہے ہماری نگاہ میں وہ مجرم  ہے ،متاثرہ بچی کے ڈی این اے کیلئے نمونے  لے لیے گئے ہیں،ہم سب کو پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ڈی این اے سیمپل لیے گئے ہیں ، اگلے24سے48گھنٹوں میں رپورٹ آ جائیگی،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اوراس کی بیٹی کو علاج کیلئے فوری طورپرسول لاڑکانہ منتقل کیا گیا محمدبخش کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ،محمد بخش کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے ڈاکٹروں کی مشاورت سے خاتون اوربچی کوکراچی منتقل کرنا پڑا توکریں گے،

واضح رہے کہ پولیس آفیسر محمد بخش نے ماں اور کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے اہم قدم اٹھایا تھا، پولیس افسر نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے اپنی معصوم بیٹی کو پیش کر دیا تھا،

علیشا کی والدہ کو ملزمان نے اس شرط پر چھوڑا کہ کسی دوسری لڑکی کا بندوبست کرکے آئو۔وہ پولیس کے پاس گئی پولیس افسر محمد بخش نے،اپنی بیٹی کو پیش کیا کہ ملزمان سے کہو لڑکی کا بندوبست ہوگیا ہے۔ثبوت کے طور پر اپنی بیٹی کی ملزمان سے بات کرائی۔جس کے بعد ان درندوں کی گرفتاری ممکن ہوئے۔

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

کشمور میں معصوم بچی اور اس کی ماں کے ساتھ زیادتی،سخت سزا کا مطالبہ آ گیا

Shares: