پولیس اہلکار کی خود کو لوٹنے والوں پر فائرنگ،ایک ملزم ہلاک دو فرار

0
46

ناگن چورنگی پر مسلح ملزمان نے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار سے نقدی چھینی اور فرار ہونے لگے، اہلکار نے فائرنگ کرکے ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔

عید الاضحی کے دن 11 بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار نعیم احمد موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا۔

اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے سرعام اہل کار کو یر غمال بناکر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہونے لگے۔

اہل کار نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحہ سے فائرنگ کرکے ایک ڈکیت کو زخمی کردیا، دو ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران زخمی نے دم توڑ دیا۔

گبول ٹاؤن پولیس کے مطابق مرنے والے کی عمر تقریبا 20 سال کے قریب ہے تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

قانونی کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوادی گئی جب کہ مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ نے پولیس اہلکار کو شاباشی دی ہے۔

Leave a reply