ٹیکس کیوں نہیں دیا؟ رات گئے اخبار کے دفاتر پر چھاپے

انکم ٹیکس کیوں نہیں دیا؟ رات گئے اخبار کے دفاتر پر چھاپے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس نہ دینے والے میڈیا مالکان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا

رات گئے اخبار کے دفاتر اور مالکان کے گھر انکم ٹیکس حکام نے چھاپے مارے ہیں، بھارت کے ہندی کے اخبار رونامہ بھاسکرکے مالکان کے گھر چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ اخبار کے دفتر پر بھی چھاپے مارے گئے، انکم ٹیکس حکام نے گھر اور دفتر کی تلاشی لی اور ریکارڈ قبضے میں لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی اخبار کے مالک پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹیکس نہیں دیا، یہ چھاپے اخبار کے جے پور، احمد آباد و دیگر علاقوں میں مارے گئے ہیں، انکم ٹیکس حکام نے رات ڈھائی بجے کاروائی کی اور ایک ہی وقت میں سب دفاتر پر چھاپے مارے گئے

حکام نے کاروائی کے دوران دفاتر میں موجود ملازمین کے موبائل فون ضبط کر لئے اور کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، انکم ٹیکس حکام کے ہمراہ مقامی پولیس بھی تھی، دہلی اور ممبئی کی ٹیم کی نگرانی میں چھاپے مارے گئے اور سو سے زائد افراد کی ٹیم نے اس آپریشن میں حصہ لیا

اخبار کے دفتر پر چھاپوں کے بعد بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس کو میڈیا پر مودی کا حملہ قرار دیا ،کانگریس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندی اخبار پر چھاپے بزدلانہ ہیں، ایسی حرکتوں سے مودی کسی کی آواز نہیں دبا سکتے

Comments are closed.