خود کو رینجرز اور پولیس اہلکار ظاہر کر کے بھتہ لینے والے گرفتار

0
116
crime

پا کستان رینجرز سندھ اور پولیس کی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کاروائی۔ جعلسازی، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کامل عرف کامی عرف اوکے، شیراز خان عرف شیزی عرف بوس اور راؤ عرفان کو گرفتارلیا۔ ملزمان کے قبضے سے جعلسازی میں استعمال ہونے والے 2عدد غیر قانونی سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے کارڈ اور بھتہ کی پرچیاں برآمد کرلی۔

ملزمان سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو رینجرز اور پولیس کا اہلکار ظاہر کرتے تھے اور یونیفارم میں مختلف قسم کی ویڈیوز بنا کر مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، اسٹیل ٹاؤن اور سلطان آبادسے متعدد شہریوں کو اغوا کر کے کرایہ کے مکان میں منتقل کر تے تھے اور تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کرتے تھے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزمان کو مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

مفتی قوی نے مجھے گاڑی میں نشانہ بنایا،غلط کام کیا:حریم شاہ نے شرمناک حرکتوں کوبیان کرتے ہوئے شرم نہ کی

میرا وجود ،میرا جسم ….. نازیبا ویڈیو کے بعد مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو آ گئی

مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

Leave a reply