کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو 5 گھنٹوں میں بمع آلہ قتل گرفتار کرلیا
تھانہ ناصر باغ پولیس نے جواں سالہ لڑکے کے اندھا قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر 5 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا ہے، قاتل یاسر حیات مقتول احسان اللہ ک اقریبی دوست تھا جبکہ ملزم اور مقتول ناصرباغ کے نواحی علاقہ بچی کورونہ کے رہائشی ہیں. ملزم کے مطابق مقتول اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرکے بے جا تنگ کر رہاتھا.
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ملزم نے بتایا کہ طیش میں آکر رات کی تاریکی میں علاقہ جمعہ خان اراضیات میں اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا جس کا اعتراف بھی کرلیا گیا ہے خیال رہے کہ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کیا ہے جبکہ کاروائی کے دوران ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
واضح رہے کہ ڈ ی ایس پی ریگی سرکل فدا حسین خان نے اندھا قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ خالد آفریدی اور تفتیشی عملہ کو ملوث ملزم، ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا جبکہ خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے قریبی رشتہ داروں اور دیگر تعلق داروں کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی اکٹھاکیا جس کے دوران واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر چند گھنٹوں کے اندر اندر ملزم یاسر حیات ولد قدرگل کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا گیا ہے.