رینجرز کی کاروائی، گھر میں موجود بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیئے گئے۔

کراچی : رینجرز کی کاروائی، گھر میں موجود بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیئے گئے۔اطلاعات کے مطابق ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلیجنس کی معلومات پر کراچی کے علاقے ملیر میں ایک رہائشی مکان میں رینجرز نے کاروائی کی ۔رینجرز حکام کے مطابق مکان کی تلاشی کے دوران وہاں چھپایا گیا بارودی مواد اور اسلحہ ملے جو کسی دہشتگردی کیلئے چھپا کر رکھے گئے تھے۔

بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی کاروائی کے دوران برآمد سامان میں ایک آئی ای ڈی، دو کلو بارود، دو دستی بم، چھ ڈیٹونیٹر، دس سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار اور مختلف گولیوں کے راوئنڈز ملے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل بھی سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر

ترجمان رینجرز کا گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ رینجرز نے میر پور، سعودآباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔اس کے علاوہ بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہیں جبکہ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمان میں عامر شیخ، شہزاد،سکندر ،فیاض، شکیل عرف ڈولے،شیر محمد عرف شیرو ،الطاس نور علی، فضل وادود اور عبدالواھاد شامل ہیں۔

اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…

رینجرز حکام کے مطابق علاوہ ازیں بلوچ کالونی کے علاقے میں بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد عقیل اور محمد آفتاب کو گرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.