گوجرانوالہ: پنجاب پولیس کا تشدد بننے والے مرحوم صلاح الدین کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ میں اس کیس کی تفتیش رحیم یار خان کی بجائے لاہور سے کروانا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس کیس کی تفتیش پولیس نہ کرے بلکہ عثمان بزدار خود کریں گے.
تفصیلات کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے صلاح الدین پر پولیس تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بےدردی کے ساتھ میرے بیٹے پر ظلم کیا.
"پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئین نہیں، نہ ہی مجھے اس کی کاپی دی گئی ہے، میڈیا سے پتہ چلا، میں اسے مسترد کرتا ہوں، ہم نے خود غُسل کے دوران تشدد کے نشانات کی تصاویر بنائی ہیں، میں رحیم یار خان کی جگہ لاہور سے تفتیش کروانا چاہتا یوں" – والد #Salahuddin ایوبی#PoliceBrutality @SHABAZGIL pic.twitter.com/fSmnCgWXpF
— Siasat.pk (@siasatpk) September 4, 2019
انہوں نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطمئن نہیں اور نہ ہی مجھے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے، اس رپورٹ کا مجھے میڈیا سے پتہ چلا اور میں اسے مسترد کرتا ہوں.