پہلی ترجیح ٹیم میں‌ ڈسپلن لانا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنائیں گے، مصباح الحق کی پریس کانفرنس

0
38

قومي کرکٹ ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پہلي ترجيع ٹيم ميں پروفيشنل ڈسپلن لانا ہے ۔ کوشش ہوگي کہ ذمہ دارياں احسن انداز ميں نبھاؤں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پي سي بي کے ايم ڈي وسيم خان کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پي سي بي نے ہيڈ کوچ اور چيف سليکٹر مقرر کرکے ان پر اعتماد کيا ہے جس پر وہ پورا اترنے کي کوشش کريں گے۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اور صرف پاکستان کی وجہ سے ہوں اس ملک نے مجھے بہت عزت اور محبت دی ہے کوشش ہوگی کہ کرکٹ کپتان کی طرح بطور کوچ بھی بھی بہترین انداز میں ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاؤں، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ لوگ مجھےدیکھ چکے ہیں کہ تنقید برائے تنقید کا جواب میں کس انداز میں دیتا ہوں میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جارحانہ انداز اور دفاعی حکمت عملی ميچ کي صورت حال کے مطابق ہوتی ہے ، کوشش ہوگی کہ ایسی صورت حال بنائیں کہ ہماری ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلے ،

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنانا میری ترجیح ہو گی اگر ٹیسٹ کرکٹ بہتر ہوگی تو ون ڈے ٹیم خود اچھی ہوجائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے کيمپ ميں سخت ٹرئينگ کي ہے ۔ اور وہ اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ جو فٹ اور فارم میں ہوگا اس کی سليکشن ميں عمر کو اہمیت نہیں دی جائے گی ۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ باولنگ کوچ وقار يونس سے اچھے تعلقات ہيں ان کے ساتھ کبھي کام کرتے ہوئے مسلہ نہيں ہوا،

Leave a reply