لاہور:مبینہ طورپرپولیس اہلکاروں نے تاجر کو لوٹ لیا

0
36

لاہور: لیاقت آباد میں مبینہ طورپرپولیس اہلکاروں نے کپڑے کے تاجر کو لوٹ لیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ تاجر مختارکے مطابق پولیس اہلکاروں نے ارفع کریم ٹاورکےقریب اسےگاڑی سےاتارا اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ہونےکا الزام لگا کرساتھ لے گئے۔

تاجر نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں نے اس سے ساڑھے 8 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا جب کہ تشدد کا نشانہ بناکر کاہنہ کے علاقے میں پھینک دیا تاجر کی شکا یت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے۔

کولمبیا: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

کراچی میں زمان ٹاؤن اور لانڈھی تھانے کی پولیس مخبروں کو ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے استعمال کرنے کے بجائے گھروں میں لوٹ مار کے لیے استعمال کرنے لگی کورنگی میں لوگوں کے ہتھے چڑھنے والے مخبر نے سارا پول کھول دیا اور بتایا تھا کہ اس نے زمان ٹاؤن تھانے کے اسپیشل پارٹی انچارج عثمان کے ساتھ کام کیا ہے، لانڈھی تھانے کے جعلی پولیس اہلکار بھی گھروں میں چھاپے مارتے ہیں۔

مخبر کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران پولیس اہلکار قیمتی چیزیں لوٹتے تھے اور گھروں سے محنت کش افراد کو حراست میں لے کر راستے میں ہی جوڑ توڑ کرکے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک لے کر چھوڑ دیتے تھے۔

فیس بک پر اشتہار دیکھ کر نوکری کے لئے آئی لڑکی زیادتی کا شکار ، ملزم گرفتار

مخبر نے مزید بتایا تھا کہ عابد بھایا ان کا سرغنہ ہے جو کہ انہیں پولیس پارٹیوں کے ساتھ بھیجتا ہے، تنویر،عبدالرحمان،عادل سمیت دیگر مخبر عابد بھایا کے لیے کام کرتے ہیں اور ہر چھاپے کے بعد ہمیں 5 ہزار روپے ملتے تھے

قبل ازیں حافظ آباد میں پولیس وردی میں ملبوس ہو کر شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کیا گیا تھا پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار کی وردی میں ملبوس ہو کر چیکنگ کے بہانے گاڑیوں کو روکتا اور شہریوں سے پیسے لیتا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے پیر کالے شاہ میں کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا بتانا تھا کہ ملزم عمران بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم نے گوجرانوالہ میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

سڑک پر جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

Leave a reply