کولمبیا: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

0
25

کولمبیا: پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش اور ملک کے سب سے بڑے جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوٹنیئل کے نام سے مشہو منشیات فروش ڈائیرو انتونیو اسوگا کو ہفتے کے روز فوج ، فضائیہ اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے بعد پکڑا گیا دوران آپریشن ایک پولیس افسر مارا گیا ہے۔

حکومت نے اس کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات دینے پر8 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا، جبکہ امریکہ نے اس کے سر پر 5 ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا۔

لائیو سٹریمنگ کے دوران فنکارہ نے شائقین کے اکسانے پر زندگی کاخاتمہ کرلیا

ملک کے صدر نے ایک ٹیلی ویژن ویڈیو پیغام میں اوٹنیئل کی گرفتاری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس صدی میں ہمارے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی ہے یہ کارروائی اتنی ہی بڑی ہے جتنی 1990 کی دہائی میں پابلو ایسکوبار کے خلاف کی گئی تھی اوٹنیئل کو شمال مغربی کولمبیا کے صوبے اینٹیوکیا میں ان کے دیہی ٹھکانے سے پکڑا گیا جو پاناما کی سرحد کے قریب ہے۔

کولمبیا کی مسلح افواج نے بعد میں ایک تصویر جاری کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس کے سپاہی ہتھکڑی والے اوٹنیئل کی حفاظت کر رہے ہیں اس 50 سالہ شخص کو پکڑنے کے لیے ہزاروں افسران پر مشتمل کئی بڑے آپریشن ہوئے ہیں ، لیکن اب تک کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی سکیورٹی فورسز نے اس گروہ کو ملک کی طاقتور ترین مجرمانہ تنظیم قرار دیا، جبکہ امریکہ نے اسے “بھاری مسلح اور انتہائی پرتشدد” قرار دیا۔

بنگلہ دیش،قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالے کو گرفتار کر لیا،پولیس

یہ گینگ ، جو کئی صوبوں میں کام کرتا ہے اور وسیع پیمانے پر بین الاقوامی رابطے رکھتا ہے ، منشیات اور لوگوں کی اسمگلنگ ، سونے کی غیر قانونی کان کنی اور بھتہ خوری میں مصروف ملوث ہے اس میں تقریبا1800 مسلح ارکان ہیں جو بنیادی طور پرنیم فوجی دستوں سے بھرتی کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ گروہ کولمبیا سے امریکہ اور روس تک منشیات سمگل کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کئی راستوں کو کنٹرول کرتا ہے اوٹنیئل پر امریکہ کو کوکین بھیجنے، پولیس افسران کو قتل کرنے اور بچوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

بھارتی فوجی کی بیوہ کا مودی حکومت سے کشمیرکو آزاد کرنے کا مطالبہ

Leave a reply