ناردرن بائی پاس؛ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا
ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا ہے جبکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہے، اور بے لگام ڈاکوؤں سے عوام تو کیا پولیس اہلکار بھی نہیں بچ سکے۔ کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکو پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
منگھوپیر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اور پولیس اہلکار ارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی، اور سرکاری اسلحہ چھین کر لے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
ایس ایچ او منگھوپیر تھانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اور اہلکارارسل شوکت کاابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے، اس نے گلشن معمار تھانے میں اسلحہ جمع کرانا تھا، لیکن وہ اسلحہ جمع کروانے کے بجائے ساتھ لے جا رہا تھا، معاملہ مشکوک ہے، مزید تفتیش جاری ہے
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کو گزشتہ 12 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ڈاکو عوام کو لوٹ مار کے دوران قتل بھی کردیتے ہیں، پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، خواتین کے پرس اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔